معروف امریکی پاپ گلوکارہ بیونسے ارب پتیوں کی فہرست میں شامل

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی پاپ گلوکارہ بیونسے ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہوگئیں’ امیر ترین موسیقاروں کی فہرست میں ٹیلر سوئفٹ، ریحانہ، بروس اسپرنگسٹن اور جے زی شامل ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بیونسے ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہونے والی پانچویں موسیقار بن گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امیر ترین موسیقاروں کی فہرست میں ٹیلر سوئفٹ، ریحانہ، بروس اسپرنگسٹن اور جے زی شامل ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بیونسے کا کنٹری البم ‘Cowboy Carter 2025’ دنیا کا سب سے زیادہ کمائی کرنے والا کانسرٹ ٹور ثابت ہوا ہے۔ گلوکارہ کا یہ ٹور ان کے2024ء میں ریلیز ہونے والے میگا ہٹ اسٹوڈیو البم کا بوائے کارٹر کے بعد شروع کیا گیا تھا جسے عالمی سطح پر بے پناہ پذیرائی ملی۔ 2025ء میں بیونسے کی مجموعی دولت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے جس میں ٹورنگ، میوزک کیٹلاگ رائلٹیز اور اشتہاری معاہدوں سے حاصل ہونے والی 148 ملین ڈالر سے زائد آمدن شامل ہے۔



