شوبز

مقابلہ حسن میں امیدوار کے نقلی دانت سٹیج پر گر گئے، ویڈیو وائرل

تھائی لینڈ (شوبز ڈیسک) تھائی لینڈ کے معروف مقابلہ حسن مس گرینڈ تھائی لینڈ میں تقریر کے دوران امیدوار کے نقلی دانت اسٹیج پر گرگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مقابلے میں شریک امیدوار کمولوان چاناگو (Kamolwan Chanago) ابتدائی مرحلے میں اپنا تعارف پیش کر رہی تھیں کہ اسی دوران ان کے ڈینٹل وینیئرز اچانک نکل گئے جس سے چند لمحوں کے لیے اسٹیج پر خلل پیدا ہوا۔یہ منظر ججز اور وہاں موجود ناظرین کے سامنے پیش آیا تاہم کمولوان چاناگو گھبراہٹ کا مظاہرہ کرنے کے بجائے پرسکون رہیں اور چند لمحوں کے لیے مڑیں، اپنے ڈینٹل وینیئرز درست کیے اور دوبارہ اعتماد کے ساتھ اپنی پرفارمنس جاری رکھی۔

امیدوار کے اس پراعتماد اور پیشہ ورانہ رویے نے حاضرین کے دل جیت لیے اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔بعدازاں انہوں نے ایوننگ گان میں پوز دیتے ہوئے کیمروں کے سامنے مسکراتے ہوئے اپنی پرفارمنس مکمل کی، گویا کچھ ہوا ہی نہ ہو۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جہاں صارفین نے ان کے حوصلے اور پیشہ ورانہ انداز کو سراہا۔یہ واقعہ مقابلے کے ابتدائی مرحلے کے دوران پیش آیااورفاتح کا اعلان ہفتے کے روز کیا جائے گا۔جیتنے والی امیدوار مس گرینڈ انٹرنیشنل2026ء میں تھائی لینڈ کی نمائندگی کریں گی جو بھارت میں منعقد ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button