شوبز

پاکستان کے مشہور گلوکار گوہر ممتاز کا سنجے دت کے متعلق حیران کن انکشاف

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کے مشہور گلوکار گوہر ممتاز نے بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار سنجے دت کے متعلق حیران کن انکشاف کر ڈالا ہے جس کے بعد لالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں ایک نئی بحث چھیڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے گلوکار گوہر ممتاز کا کہنا تھا کہ یہ ایک یاد گار واقعہ تھا ہمارا بھارت کا دورہ تھا جس میں ہم جوہو، ممبئی میں اپنا نیا البم لانچ کرنے جارہے تھے، اس سے پہلے ہمارے منیجر نے کال کی اور کہا کہ مجھے سے ملیں، جب ہم گئے تو منیجر نے بتایا کہ سنجے دت کی کال آئی ہے اور وہ ہمارا گانا ‘عادت’ اپنی فلم میں لینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب سن کر حیران رہ گئے تھے کیونکہ یہ بات ہمیں ہضم نہیں ہورہی تھی لیکن ہمارا گانا ان کی فلم میں اس لے نہیں آیا کیونکہ وہ گانا بھٹ صاحب کی فلم میں آگیا تھا۔

گلوکار نے مزید کہا کہ پاکستان میں جب تک ہم بالی وڈ میں نہ جائیں، ہمیں اس طرح سے نہیں پہچانا جاتا تھا، پاکستان میں بھی یہ گانے بہت اچھے چل رہے تھے، ہٹ تھے، ہمیں فخر ہونا چاہیے پاکستانیوں پر کیونکہ ہم پہلے سے کسی پر انحصار نہیں کرتے تھے، میں نئے میوزیشن سے کہنا چاہتا ہوں کہ اب وہ دور آگیا ہے کہ یوٹیوب پر گانا ڈالیں اور وہ پاکستان بھارت بنگلادیش میں ہٹ ہوجاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ سنجے دت اپنی گاڑی میں بھی جل بینڈ کے گانے سنتے تھے کیونکہ وہ خود بھی ایک بہت بڑے راک اسٹار ہیں اور ہمیں انہوں بتایا کہ سلمان خان، جیکی شروف اور انیل کپور وغیرہ بھی عادت سنتے ہیں، ہم آپ لوگوں کو پسند کرتے ہیں۔

گوہر ممتاز نے بتایا کہ جب ہم ممبئی میں کانسرٹ کیلئے گئے تو ہم نے سنجے دت کو بلایا تھا اور انہوں نے بھی ہمیں اپنے گھر بلایا جہاں ہم نے سوال کیا کہ آپ نے ‘عادت’ گانا کہاں سے سنا، اس پر سنجے دت نے کہا کہ میں پاکستان میں کسی خاتون کو جانتا ہوں جنہوں نے مجھے ایک سی ڈی لا کر دی اور کہا کہ یہ دو نئے لڑکے ہیں گوہر اور عاطف اسلم ان کا نیا گانا سنو جس کے بعد سے یہ گانا ہماری محفلوں میں سنا جاتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button