ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2026′ نوبال اور پھر وائیڈ، کینیڈین ٹیم کا مستقبل دائو پر لگ گیا

کینیڈا (سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے سلسلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں نوبال اور پھر وائیڈ کروانے پر کینیڈین ٹیم کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ڈاکومینٹری میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کینیڈا ٹیم کے اوور کی نشاندہی کی ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم جب ہدف کا تعاقب کر رہی تھی تو کپتان دلپریت باجوہ کے 5 ویں اوور پر کرپشن کا دعوی کیا گیا ہے۔ دلپریت باجوہ کو ورلڈ کپ شروع ہونے سے تین ہفتے قبل کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ آف اسپن کرنے والے بیٹنگ آل رانڈر دلپریت باجوہ جب بولنگ کرنے لگے تو نیوزی لینڈ کے 35 رنز پر 2 کھلاڑی آٹ تھے۔ دلپریت باجوہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں نو بال سے اوور شروع کیا پھر وائیڈ کرایا اور اوور میں 15 رنز دیے۔
دوسری تحقیقات ایک لیک فون کال کے حوالے سے کی جا رہی ہیں۔ کوچ خرم چوہان نے فون کال میں دعوی کیا کہ کرکٹ کینیڈا کے سینیئر آفیشل نے کچھ کھلاڑیوں کو منتخب کرنے پر دبا ڈالا۔ آڈیو گزشتہ برس لیک ہوئی جس کی اے سی یو تحقیقات کر رہا ہے۔ ریکارڈنگ میں میچز فکس کرنے کے بھی دعوے کیے گئے ہیں۔ جی ایم آئی سی سی انٹیگریٹی یونٹ اینڈریو ایفگریو کا کہنا ہے کہ اے سی یو پروگرام کے حوالے سے آگاہ ہیں اس میں لگنے والے الزامات پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ کرکٹ کینیڈا پر کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ تحقیقات میں رواں برس ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کینیڈا کا ایک میچ بھی شامل ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ کے اس وقت 2 تحقیقاتی عمل جاری ہیں جن میں کرکٹ کینیڈا اور اینٹی کرپشن کوڈ کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر خلاف ورزی کے الزامات شامل ہیں۔ میچ کے حوالے سے تحقیقات کے عمل کا آغاز ایک ڈاکومینٹری کے نشر ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔ 43 منٹ کی ڈاکومینٹری کرپشن، کرائم اینڈ کرکٹ کینیڈین تحقیقاتی ڈاکومینٹری پروگرام نے تیار کی تھی۔ ڈاکومینٹری میں کینیڈا کرکٹ کی گورننس اور کرپشن کے الزامات کی تفصیلات کے حوالے سے بتایا گیا۔



