سوشل ایشوز

عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری مکمل، درخواست جمع

اسلام آباد(کھوج نیوز) عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے ، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے کراچی سمیت ملک بھر کے لئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست جمع کروا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی 27 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے جو مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے جب کہ درخواست پر 28 اپریل کو سماعت کی جائیگی۔ درخواست کے مطابق مارچ میں فی یونٹ فیول لاگت 8 روپے 26 پیسے رہی، پانی سے 23.55 اور مقامی کوئلے سے 16.76 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہیکہ درآمدی کوئلے سے 13.80، درآمدی ایل این جی سے 5.64 فیصد بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے 1.02فیصد، مقامی گیس سے 11.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ مارچ میں جوہری ایندھن سے21.95 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں 8 ارب 93 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، ڈسکوز کو 8 ارب 64 کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی اور مارچ کے لیے فی یونٹ فیول لاگت کا تخمینہ 7 روپے99 پیسے مقرر تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button