گوگل میپس میں 3نئے حیران کن اے آئی فیچر متعارف

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل نے اپنی مقبول ترین نیوی گیشن سروس میپس میں چند نئے اور حیران کن نریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز متعارف کروا دیئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گوگل میپس اضافے کے گئے فیچرز کا اعلان لاس ویگاس میں کمپنی کے ایک ایونٹ کے دوران کیا گیا۔ ان فیچرز سے گوگل میپس کی ویژیول اور ڈیٹا اینالیٹکس پاور میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ ان میں ایک فیچر میپس امیجری گراؤنڈنگ ہے جس سے مختلف کمپنیاں گوگل اسٹریٹ میں حقیقی مناظر جیسی تصاویر کو تیار کرکے دیکھ سکیں گی کہ ان کا کوئی پراجیکٹ کسی مخصوص مقام پر کیسا نظر آئے گا۔ صارفین کو جیمنائی انٹرپرائز ایجنٹ میں اپنے پراجیکٹ سے متعلق پروموٹ کو تحریر کرنا ہوگا۔
کمپنی نے بتایا کہ اس فیچر سے آپ چند سیکنڈ میں اپنے تخلیقی تصور کا اسٹوری بورڈ تیار کرسکیں گے۔اسی طرح کمپنی کی جانب سے گوگل ارتھ کی سیٹلائیٹ تصاویر کے ڈیٹا تجزیے کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایریل اینڈ سیٹلائیٹس نامی فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فیچر سے صارفین ان تصاویر کا تجزیہ کرسکیں گے جو کہ گوگل کلاڈ میں محفوظ ہوں گی۔ تیسرا فیچر بنیادی طور پر 2 نئے ارتھ اے آئی امیجری ماڈلز کو متعارف کرانا ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ ان ماڈلز کو تصاویر میں پلوں، سڑکوں اور بجلی کی تاروں جیسی مخصوص اشیا کو شناخت کرنے کی تربیت دی گئی ہے۔



