کھیل
نشہ آور شے استعمال کرنے کا معاملہ، محمد نواز کا تحریری مؤقف آگیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) نشہ آور شے استعمال کرنے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈ محمد نواز کا تحریری مؤقف بھی آگیا ہے ، جواب میں کیا لکھا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ محمد نواز سے متعلق کی گئی کارروائی کا اعلان بھی آئی سی سی کرے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے والے پاکستانی کرکٹر محمد نواز کا نشہ آور شے استعمال کرنے کے معاملے پر ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آنے پر ان کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ محمد نواز کے حوالے سے کارروائی آئی سی سی نے شروع کی ہے اور وہی اس کارروائی کو مکمل کرے گی۔



