سوشل ایشوز
درندہ صفت انسان نے 3معصوم بچوں کو بے رحمی سے قتل کر دیا

لاہور(کھوج نیوز) درندہ صفت انسان نے 3معصوم بچوں کو بے رحمی سے قتل کر دیا، ان بچوں کو کس نے اور کیوں قتل کیا؟ اس حوالے سے پولیس کے اعلیٰ افسران نے اپنی نگرانی میں تفتیش شروع کروا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ لاہور کے علاقے اچھرہ میں پیش آیا جہاں ایک گھر سے تین بچوں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ بچوں کی عمریں 5 سے 9 سال کے درمیان ہیں اور انہیں تیزدھار آلے سے قتل کیا گیاہے۔ پولیس کے مطابق قتل کے وقت بچوں کے والدین گھر پر موجود نہیں تھے تاہم پولیس نے بچوں کے قتل کے شبے میں ان کے چچا کو حراست میں لے لیا۔



