فیسوں کے متعلق نجی سکولوں کیلئے نئی ہدایات جاری

کراچی (کھوج نیوز) محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے نجی اسکولوں کیلئے ہدایات جاری کردیں، محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات پر عملدرآمد کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رفیعہ جاوید نے بتایا ہے کہ صوبے میں تعلیمی سال 2026-27ء یکم اپریل سے شروع ہو چکا ہے لہذا میٹرک طلبہ سے صرف مارچ 2026ء تک فیس لی جائے۔ رفیعہ جاوید نے اسکولوں کو علیحدہ فیس واچر جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جون کے فیس واچرز 30 جون تک مؤثر ہوں گے جب کہ جولائی کے واچرز 31 جولائی 2026ء تک کارآمد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپریل اور مئی میں جون اور جولائی 2026ء کی فیس وصولی ہوگی، پری پرائمری سے کلاس نہم تک طلبہ بھی نئے فیس نظام میں شامل ہیں۔ رفیعہ جاوید نے کہا کہ صوبے میں میٹرک کے امتحانات 10 اپریل 2026ء سے جاری ہیں لہٰذا اپریل 2026ء کے امتحان دینے والے طلبہ پر اضافی فیس نہ ڈالی جائے، نویں سے دسویں جماعت میں جانے والے طلبہ کیلئے فیس شیڈول موجودہے۔



