سوشل ایشوز

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، موٹر سائیکل سواروں کی شامت آگئی

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب حکومت نے ایک بار پھر ٹریفک قوانین میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے بڑا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد موٹر سائیکل سواروں کی شامت آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں اور خاص طور پر ٹرن انڈیکیٹرز کا استعمال یقینی بنائیں، بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان پنجاب ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ بغیر انڈیکیٹر موٹر سائیکل چلانے پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ انڈیکیٹر استعمال نہ کرنا صرف قانون شکنی نہیں بلکہ سڑک حادثات کی بڑی وجہ بھی بنتا ہے۔ پولیس کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے نہ صرف موٹر سائیکل سوار محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ دیگر شہریوں کی جان و مال کو بھی خطرات سے بچایا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button