شوبز

ٹرافی کیوں کہا؟ پریتی زنٹا نے مداح کی درگت بنا ڈالی

ممبئی (شوبز ڈیسک) سوشل میڈیا پر بھارت کی مشہور و معروف اداکارہ کو ٹرافی کہنا تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس پر اداکارہ پریتی زنٹا نے ردعمل دیتے ہوئے مداح کی درگت بنا ڈالی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک مداح نے لکھا کہ اس کی ایک وجہ ہے کہ آئی پی ایل میں پریتی کیوں ٹرافی نہیں جیت پاتیں، اور وہ وجہ یہ ہے کہ وہ خود ایک ٹرافی ہیں’۔ اداکارہ نے اس تبصرے پر ردعمل دیا اور کہا ‘شکریہ، لیکن اگر سچ کہوں تو کوئی بھی عورت ٹرافی بننا پسند نہیں کرے گی، ٹرافی کسی کی ملکیت ہو سکتی ہے لیکن عورت نہیں’۔ پریتی نے مزید لکھا ‘ٹرافی کی جگہ الماریوں میں ہوتی ہے جب کہ عورت آپ کی زندگی اور آپ کے دل میں ہوتی ہے، وہی اس کی اصل جگہ ہے’۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button