شوبز

بھارتی اداکار جیل میں پاگل ہوگیا، ساتھی ملزم پر تشدد کے پہاڑ توڑ دیئے

کرناٹکا (شوبز ڈیسک) کرناٹکا فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سپر سٹار اداکار جیل میں پاگل ہو گئے ہیں انہوں نے اپنی ہی باراک کے ساتھی ملزم پر تشدد کے پہاڑ توڑ ڈالے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق 2024ء میں ایک شخص کو قتل کرنے کے جرم میں اداکار گزشتہ 2 سال سے جیل میں قید ہیں،اس شخص کی لاش نالے سے برآمد ہوئی تھی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرناٹکا ہائیکورٹ کی جانب سے اداکار کی ضمانت منظور کی گئی جسے بھارتی سپریم کورٹ نے منسوخ کردیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق اداکار اس وقت جیل میں قید ہیں اور ان پر اب ساتھی ملزم کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اداکار پر الزام ہے کہ وہ ساتھی ملزم کو سوتے وقت لاتوں سے مارتے ہیں اور ساتھ ہی بدتمیزی سے بات کرتے ہیں جس سے پریشان ہو کر دونوں شریک ملزمان نے حکام سے دوسری جیل منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button