بشریٰ انصاری نقل اتارنے پر آپے سے باہر

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نقل اتارنے پر آپے سے باہر ہو گئیں اور انہوں نے نقل اتارنے والے کو کھری کھری سنا کر اس کی بولتی بند کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ میں اپنی تعریف نہیں کروں گی، میں نے 4 حسین خواتین طاہرہ سید، نور جہاں، مسرت نذیر اور سلمی آغا کے گانا گانے کے انداز کی نقل اتاری تھی جس کی شاعری میں کوئی بدتمیزی نہیں تھی۔بشری انصاری نے بتایا کہ مجھے بہت زور دیا گیا کہ ناہید اختر صاحبہ کی نقل اتاروں، مجھے نہیں لگتا تھا کہ میں ان کی نقل اتار سکوں گی جس کیلئے میں نے منع بھی کیا، پھر میں نے ایک شرط رکھی کہ میں کوشش کرکے دیکھوں گی اگر قریب ترین نقل اتر سکی تو ٹھیک ہے ورنہ نہیں، میں نے پھر ناہید اختر کی نقل نہیں اتاری۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب ایسا تو نہیں ہے کہ ایک ٹرانسجینڈر آدمی خواتین کی نقل اتارے اور وہ بری نقل اتارے، بالکل بھی اچھی پرفارمنس نہیں تھی، اس سے قبل اداکاہ وینا ملک نے میری نقل اتاری تھی جس پر میں نے اسے سراہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ گانے انور صاحب نے لکھے تھے اور مسرت نذیر کا پنجابی گانا میں نے لکھا تھا لیکن اس میں ایسی گھٹیا بات نہیں تھی کہ ان کی شخصیت کے بارے میں کوئی برا لفظ ہو یا ان کی کسی ذاتیات پر اتر آئے۔



