پاکستان

فضل الرحمن نے ایک بار پھر ملک بھر میں مظاہروں کو اعلان کر دیا

چار سدہ (کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایک بار پھر 8مئی کو نماز جمعہ کے بعد پورے ملک میں مظاہروں کو اعلان کرکے حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے پرکسی مسلمان کا قتل جہالت ہے، مولانا ادریس کی جدائی امت مسلمہ کے لیے صدمہ ہے، اللہ اپنی قدرت سے ظالموں سے مولانا ادریس کا انتقام لیگا، وہ امن کی تلاش میں بے امنی کا شکار ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ علما کرام پاکستان کے آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارا متفقہ فیصلہ ہے کہ پاکستان کے اندر اسلحہ اٹھانا جائز نہیں، ہمارا حکمرانوں اور اداروں سے مطالبہ ہے مفت کی تنخواہیں نہ لیں،اداروں کا فرض ہے کہ شہید کے قاتلوں کو گرفتار کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button