پاکستان
شیماکرمانی اور انسانی حقوق کی خواتین ورکرز کی گرفتاری کا معاملہ، پولیس افسران کی چھٹی

کراچی (کھوج نیوز) شیماکرمانی اور انسانی حقوق کی خواتین ورکرز کی گرفتاری اور مبینہ بدسلوکی کے معاملے پر پولیس افسران کی چھٹی، وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق شیماکرمانی اور انسانی حقوق کی خواتین ورکرز کی گرفتاری اور بدسلوکی کے معاملے پر ڈی ایس پی صدر ناصرآفریدی، ایس ایچ او ویمن حنا مغل اور ایس ایچ او آرٹلری میدان تھانہ ندیم حیدر کو معطل کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا، وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ خواتین کے احترام اور حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔



