ٹیکنالوجی

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون کیسا ہوگا؟ ڈیزائن لیک ہوگیا

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون کیسا ہوگا؟ اس حوالے سے کمپنی اس کا ڈیزائن چھپانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے اور اس کا ڈیزائن لیک ہو گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یوٹیوب ویڈیو میں فولڈ ایبل آئی فون کے ڈمی یونٹس کو دکھایا گیا اور اس ڈیوائس کے بارے میں بتایا گیا۔ والیوم بٹنز کو فون کے ٹاپ پر دیا جائے گا جبکہ اسپیکر مخالف کونوں پر ہوں گے۔فون کے بیک پر 2 کیمرا لینس ایپل کے روایتی آئی فون ڈیزائن میں موجود ہوں گے۔ ڈمی یونٹ سے عندیہ ملتا ہے کہ جب فون کو بند کیا جائے گا تو وہ چوکور شکل میں نظر آئے گا اور کھلنے پر کسی روایتی ٹیبلیٹ جیسا محسوس ہوگا اسی طرح یہ فون کسی کتاب کی طرح کھلے گا۔

ڈیزائن کے لحاظ سے اس وقت دستیاب دیگر کمپنیوں کے فولڈ ایبل فونز سے بالکل مختلف نظر آئے گا۔ اس کی چوڑائی زیادہ ہوگی جبکہ لمبائی کم ہوگی اور کھلنے پر آئی پیڈ سے ملتا جلتا محسوس ہوگا۔ فولڈ ہونے پر یہ فون 117.71 ملی میٹر لمبا اور 84.27 ملی میٹر چوڑا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button