کھیل

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو نشے میں گاڑی چلانا مہنگا پڑ گیا

سڈنی (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانا مہنگا پڑگیا، عدالت نے ان کو کیا سزا سنائی؟ اس حوالے سے تمام ترتفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر کے وکیل نے میڈیا کو آسٹریلوی بیٹر کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیوڈ وارنر نے ڈرنک اور ڈرائیو کو احمقانہ اور لاپروائی تسلیم کر لیا ہے۔وارنر کے وکیل بوبی ہل نے کیس کی سماعت کے موقع پر سڈنی میں عدالت کے باہر کہا کہ ڈیوڈ وارنر ڈرنک اینڈ ڈرائیو کیس کی ذمے داری قبول کریں گے، وہ جانتے ہیں کہ ان سے غلطی ہوئی، یہ لاپروائی تھی اور احمقانہ عمل تھا۔ وکیل نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر نے گاڑی میں بیٹھنے سے قبل شراب کے 3 گلاس پیے، وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، کیس کی سماعت آئندہ ماہ ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button