تیسری شادی کس کے کہنے پر کی؟ عتیقہ اوڈھو نے بڑا راز فاش کر دیا

لاہور(شوبز ڈیسک) تیسری شادی کس کے کہنے پر کی؟ اس حوالے سے پاکستان کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بڑا رازفاش کر کے شوبز انڈسٹری سمیت مداحوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی میں یہ تجربہ کرچکی ہوں کیونکہ جب میری دوسری شادی ناکام ہو ئے کافی عرصہ گزرچکا تھا تو میرا بیٹا میرے پاس آیا اس نے مجھ سے کہا کہ مجھے ثمر علی خان سے شادی کر لینی چاہیے۔ اداکارہ نے کہا کہ میری والدہ تیسری شادی کے بالکل خلاف تھیں، ان کا کہنا تھا کہ لوگ مذاق اڑائیں گے لیکن میرے بیٹے بلال نے کہا کہ امی اب آپ کو شادی کر لینی چاہیے، آپ کئی سال سے اکیلی رہ رہی ہیں، زندگی کے کئی اتار چڑھا دیکھ چکی ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ آپ ثمر علی خان کے ساتھ کو قبول کر لیں کیونکہ وہ ایک اچھے انسان ہیں اور آپ کو پسند کرتے ہیں۔ عتیقہ اوڈھو کے مطابق میں اس کے باوجود بیٹے کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے ہچکچا رہی تھی کیونکہ میری بیٹیاں بھی اس فیصلے کے خلاف تھیں لیکن میرے بیٹے بلال نے کہا کہ آپ ان کی فکر مت کریں، بس شادی کریں، انہیں میں سنبھال لوں گا۔



