شوبز
بیٹوں کو شادی کے بعد الگ کر دینا چاہیے: مریم نفیس کا دعویٰ

لاہور(شوبز ڈیسک) والدین کو چاہیئے کہ بیٹوں کو شادی کے بعد الگ کر دیں کیونکہ یہ ہمارے دین میں بھی ہے’ پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے بڑا دعویٰ کر کے سب کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اداکارہ مریم نفیس نے کہا کہ یہ ہمارے دین میں ہے جب بچوں کی شادیاں ہوجائیں تو انہیں الگ رہنے دیا جائے کیونکہ ہر فیملی کو پرائیویسی اور اپنی جگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا میرا بیٹا عیسیٰ ابھی دو سال کا بھی نہیں ہے، لیکن میں نے سوچ رکھا ہے کہ جب وہ بڑا ہوگا اور شادی ہوگی تب ہم اسے الگ کردیں گے، ہم اس پر کسی قسم کا بوجھ نہیں ڈالیں گے، اس کی بیوی کا کام نہیں ہے ہمیں سنبھالنا۔



