کھیل

شاہد آفریدی نے ہلال امتیاز کا ایوارڈ شہداء کے نام کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ملنے والا ہلال امتیاز کا ایوارڈ شہداء کے نام کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ یہ صرف شاہد آفریدی کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کا اعزاز ہے، آپ لوگوں کی محبت، دعاؤں اور سپورٹ نے ہی مجھے یہاں تک پہنچایا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ ان شہداء کے نام بھی ہے جنہوں نے وطن کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دی۔ اللہ پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے، آمین۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button