انٹرنیشنل

جونیئر ٹرمپ کی شادی، ٹرمپ شریک ہونگے یا نہیں؟

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) جونیئر ٹرمپ کی شادی پر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ شریک ہوں گے یا نہیں؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ٹرمپ جونیئرکی شادی کی تقریب اس ہفتے بہاماس کے ایک چھوٹے جزیرے پر منعقد ہوگی، جس میں صرف قریبی اہلِ خانہ اور چند قریبی دوست شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ جونیئر کی شادی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب میں شرکت متوقع نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے بیٹے کی خواہش ہے کہ میں شادی میں شریک ہوں، لیکن موجودہ حالات میں میرے لیے شرکت کرنا مشکل ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی توجہ ایران سمیت دیگر اہم معاملات پر مرکوز ہے، اسی لیے شادی کی تقریب میں شرکت کا امکان کم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button