ٹیکنالوجی

چین میں زیر آب ڈیٹا سینٹر نے کام شروع کر دیا

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں زیرآب تعمیر کیے جانے والے ایک ڈیٹا سینٹر نے کمرشل آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے، جس کے سرور موڈیولز سمندر کے اندر کام کر رہے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اس پراجیکٹ میں آف شور ونڈ جنریشن کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ زیرسمندر کمیپیوٹنگ انفرا اسٹرکچر کے لیے بجلی کی ضروریات کو کم کیا جاسکے۔ اسے دنیا کا پہلا زیرآب ڈیٹا سینٹر قرار دیا گیا ہے جو شنگھائی کے قریب لیانگانگ اسپیشل ایریا میں تعمیر کیا گیا جس کے اندر 2 ہزار سرورز موجود ہیں۔ یہ ڈیٹا سینٹر سمندر کی سطح سے لگ بھگ 35 میٹر گہرائی میں موجود ہے۔

چینی حکام اور ایک نجی کمپنی ہائی کلاڈ ٹیکنالوجی نے مشترکہ طور پر 22 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز مالیت کا ڈیٹا سینٹر تعمیر کیا ہے۔ اس میں موجود سرورز آرٹی فیشل انٹیلی جنس ورک لوڈز، 5 جی سروسز اور دیگر آپریشنز کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ روایتی ڈیٹا سینٹرز کے برعکس اس ڈیٹا سینٹر کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے سمندری پانی کو استعمال کیا جائے گا۔ سمندری پانی سے ڈیٹا سینٹر کو ٹھنڈا رکھنے سے توانائی کے استعمال میں نمایاں کمی آئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button