پاکستان
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8خوارجی دہشتگرد ہلاک

بنو ں (کھوج نیوز) بنوں میں پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) نے بتایاہے کہ بنوں میں تھانہ میریان کی حدود میں صبح سویرے پولیس اور سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اور اس دوران دہشتگردو ں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی بھی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں کی نقل وحرکت نگرانی کے لیے جدید ڈرون اور ٹیکنالوجی استعمال کی گئی، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگردوں کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونیکی اطلاعات ہیں جبکہ آپریشن کے دوران 10کلو گرام وزنی دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوا جسے موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔



