پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف 4روز ہ دورے پر چین پہنچ گئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف 4روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم آج سے 26 مئی تک چین کا دورہ کریں گے جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات، سیاسی روابط اور معاشی تعاون ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ دورہ چین کے پہلے مرحلے میں ہانگژور پہنچے ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال، وزیراطلاعات عطا تارڑ، وزیرآئی ٹی شزہ فاطمہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم آج سے 26 مئی تک چین کا دورہ کریں گے جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات، سیاسی روابط اور معاشی تعاون ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفود سی پیک فیز 2 کے تحت پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے مابین تعاون کے فروغ کیلئے بزنس فورم، معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہانگژو میں ژجیانگ صوبے کے پارٹی سیکرٹری سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم کے دورہ چین میں مشرق وسطی کی صورتِ حال پر بھی بات چیت متوقع ہے، تنازع کے حل کے لیے چین نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button