کھیل
ٹی 20 وویمنز ورلڈ کپ، صدف شمس کو سکواڈ میں شامل کیوں نہیں کیاگیا؟

لاہور(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ اور ویلز میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی 20وویمنز ورلڈ کپ کے سلسلے قومی ٹیم کے سکواڈ میں صدف شمس کو شامل کیوں نہیں کیا گیا؟ تفصیل آگئی۔
تفصیلات کے مطابق صدف شمس کی موجودہ فارم کے تناظر میں ان کا ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہ ہونا حیران کن ہے، ایک ایسے موقع پر جب ویمنز ٹیم کی بیٹنگ مشکلات سے دوچار ہے۔ پاکستان کیلئے 23 بین الاقوامی ون ڈے میچز میں 34.28کی اوسط سے 720رنز ایک سنچری اور 5 نصف سنچریوں کی مدد سے اسکور کرنیوالی صدف شمس نے پاکستان کیلئے آخری 5 ون ڈے میچز میں 4 نصف سنچریوں اور ایک سنچری کیساتھ 447 رنز بنائے ہیں ۔ البتہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ویمنز سلیکشن کمیٹی نے صدف شمس کی انتہائی شاندار فارم اور کارکردگی دونوں ہی کو نظر انداز کردیا۔



