کھیل

ایف آئی ایچ پرو لیگ، بھارت کی پاکستان کو شکست

میچ میں بھارت نے 11 اور پاکستان نے 8 پنالٹی کارنر حاصل کیے' پرو لیگ میں مسلسل 13 میچز میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم پرو لیگ کے آئندہ سیزن سے بھی باہر ہوگئی

لندن (سپورٹس ڈیسک) ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی ہے ، بھارت کی جانب سے 4گول کیے گئے جبکہ پاکستان نے صرف 3گول کیے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں ہونے والے بھارت کے خلاف میچ کے پہلے کوارٹر میں پاکستان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور کھیل کے 8ویں منٹ میں ندیم احمد نے پنالٹی کارنر پرگول کرکے برتری حاصل کرلی۔ اس کے بعد بھارت نے لگاتار چار پنالٹی کارنر لیے جس میں گول کیپر علی رضا نے شاندار کیپنگ کرکے ایک گول بھی نہ ہونے دیا، پہلا کوارٹر پاکستان کی ایک صفر کی برتری کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

دوسرے کوارٹر میں بھارت کے ابشیک نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا،کچھ دیر بعد بھارت کی ٹیم دوسرا گول کرنے میں بھی کامیاب ہوگئی۔تیسرے کوارٹر میں بھارت کے سرجیت سنگھ نے گول کرکے بھارت کی برتری دگنی کردی۔چوتھے کوارٹر میں بھارت کے رجندر سنگھ نے ایک اورگول کرکے مقابلہ 1-4کردیا۔ اس موقع پر پاکستان کے کپتان ابوبکر نے دوسرا گول کرکے خسارا کم کیا، پھر کھیل سے 10 سیکنڈ قبل پاکستان کے شکیل نے گول کیا۔ میچ میں بھارت نے 11 اور پاکستان نے 8 پنالٹی کارنر حاصل کیے۔ پرو لیگ میں مسلسل 13 میچز میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم پرو لیگ کے آئندہ سیزن سے بھی باہر ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button