شوبز

گھر سے لاش ملنے کے بعد بھارتی اداکارہ کا پہلا بیان سامنے آگیا

جو کچھ بھی ہوا، اس کے ساتھ میں نے ایک ایسے شخص کو کھو دیا جو میرے دل کے بے حد قریب تھا۔ وہ ہمیشہ میرے ساتھ کھڑا رہا، میری حفاظت کی اور خلوص دل سے میرا خیال رکھا: کرشی تھاپنڈا

بنگلورو (شوبز ڈیسک) گھر سے لاش ملنے کے بعد بھارتی اداکارہ ، ماڈل اور سابق بگ باس (کناڈا) کی امیدوار کرشی تھاپنڈا کا پہلا بیان سامنے آگیا جس کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بنگلورو میں واقع اپنے گھر سے لاش ملنے کے بعد37 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے پہلے اور جذباتی بیان میں کہا کہ کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ انہیں اتنے تکلیف دہ واقعے پر عوامی طور پر بیان دینا پڑے گا۔ کناڈا فلموں کی اداکارہ کے مطابق کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے ایسا کچھ لکھنا پڑے گا، میرے پاس نہ تو اتنی ہمت ہے اور نہ ہی ذہنی طاقت کہ میں یہ سب لکھ سکوں یا دنیا کے سامنے رکھ سکوں۔

کرشی تھاپنڈا نے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا، اس کے ساتھ میں نے ایک ایسے شخص کو کھو دیا جو میرے دل کے بے حد قریب تھا۔ وہ ہمیشہ میرے ساتھ کھڑا رہا، میری حفاظت کی اور خلوص دل سے میرا خیال رکھا۔ اسے کھونے سے میری زندگی میں ایسا خلا پیدا ہو گیا ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ اداکارہ نے مشکل وقت میں دوستوں اور خیرخواہوں کی جانب سے ساتھ دینے پر انکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ایک خاندان نے اپنا بیٹا اور کچھ دوستوں نے اپنے دل کے بہت قریب شخص کو ہمیشہ کے لیے کھو دیا ہے۔ کچھ لوگ اس غم کے ساتھ ہر لمحہ جینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button