پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف ترک سرمایہ کو بڑی پیشکش

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ترک کمپنیوں کو پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی دعوت دیدی جبکہ ترک سرمایہ کاروں نے بھی دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے۔
وزیراعظم کی استنبول میں ترک سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں ہوئیں جس میں پاک ترک اقتصادی شراکت داری نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم نے ترک کمپنیوں کو پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی دعوت دی اور انہیں پاکستان میں توانائی،کان کنی، آئی ٹی، انفرااسٹرکچر اور نجکاری میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔ ترک سرمایہ کاروں نے پاکستان میں آپریشنز بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی اور معاشی اصلاحات پر اعتماد کا اظہار کیا۔



