مین ہول کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے دو افراد جاں بحق

بہائولنگر (نمائندہ کھوج نیوز) بہائولنگر کی تحصیل چشتیاں میں مین ہول کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے میونسپل کمیٹی کے 2افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ایک ہی حالت خراب ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق واقعہ چشتیاں کی محبوب کالونی میں پیش آیا جہاں تین سینیٹری ورکرز سیوریج لائن کی صفائی میں مصروف تھے کہ اچانک دم گھٹنے سے تینوں کی حالت غیر ہوگئی۔ 2 سینیٹری ورکرز جان سے چلے گئے۔ چیف آفیسر کا دعویٰ ہے کہ کمیٹی کے پاس حفاظتی کٹس موجود تھیں لیکن آپریشن کے دوران ان کا استعمال کیوں نہیں کیاگیا، اس کی انکوائری کی جارہی ہے، غفلت برتنے پر سینیٹیشن انچارج کو معطل کردیاگیا۔ جاں بحق ورکرز کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مین ہول میں اترتے وقت انہیں حفاظتی کٹس فراہم نہیں کی گئی تھیں۔
دوسری جانب چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ثنا اللہ کا کہناہے کہ تحصیل سطح پر صفائی کیلئے چھوٹی سکنگ مشین استعمال کی جاتی ہے اور ضرورت پڑنے پر ضلعی ہیڈکوارٹر سے بڑی مشین بھی منگوائی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ مین ہول کی صفائی کے دوران مشین کا استعمال کیوں نہیں ہوا اور حفاظتی کٹس کیوں استعمال نہیں کی گئیں، اس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو دو روز میں اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کرے گی۔



