پاکستان

سیکرٹری اطلاعات آزاد جموں و کشمیر نے کالعدم ایکشن کمیٹی کا گھنائونا پول کھول دیا

مظفر آباد(کھوج نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات محمد راشد حنیف نے کالعدم ایکشن کمیٹی کا گھنائونا پول کھولتے ہوئے ان کے پہلے دھرنے کے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اطلاعات آزاد جموں و کشمیر محمد راشد حنیف کا کہنا تھا کہ کالعدم کمیٹی کا پہلا دھرنا شروع ہوا تو ان کے شرپسند عناصر نے مشتعل کارروائیاں کیں، درخت گراکر راستے بند کیے جس سے لوگوں کو مشکلات ہیں جبکہ ان لوگوں نے آزاد کشمیر میں ریاست اور اداروں کے خلاف نعرے بلند کیے۔ سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ کالعدم کمیٹی والوں نے اپنے مظاہروں میں بچوں اور خواتین کو استعمال کیا، جس حد تک مطالبات پر بات کی جاسکتی تھی اس حد تک کی گئی۔ راشد حنیف نے کہا کہ مئی میں ان کے شرپسند عناصر نے آزادکشمیر میں پر تشدد کارروائیاں کیں، پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا ان کی وردیاں لٹکائیں تھیں، کالعدم کمیٹی کے نعرے بتاتے ہیں کہ ان کا اصل ایجنڈا کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button