شوبز

عامر خان اور گوری کی شادی میں کن مہمانوں نے شرکت کی؟

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرافیکٹ عامر خان اور گوری سپرٹ کی شادی میں کن مہمانوں نے شرکت کی؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق عامر خان اور گوری اسپرٹ کی شادی اتوار کو ممبئی میں واقع اداکار کی رہائش گاہ میں سادگی سے ہوگی۔ اس حوالے سے اداکار نے 5 جولائی کو خاص دن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 5 تاریخ کو شادی ہورہی ہے، شادی کی ایک چھوٹی تقریب کا اہتمام گھر میں ہی کیا گیا ہے جس میں دونوں فیملیز کے علاوہ چند دوست شامل ہیں۔ میڈیا کے مطابق اداکار نے مختصر اور نجی تقریب کیلئے مہمانوں کی فہرست اور کھانے کے مینیو کو ذاتی طور پر حتمی شکل دی ہے۔ شادی میں دونوں فیملیز اور دوستوں کو ملا کر 100 سے 150 کے قریب لوگ شرکت کریں گے جب کہ عامر خان اور گوری کی جانب سے اپنے پسندیدہ کھانوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عامر خان نے پرانے دوست اور فلم ساز آشوتوش گوواریکر اور نیز راج کمار سنتوشی کو شادی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button