سوشل ایشوز

سونے کی قیمت میں کمی ہوئی یا اضافہ؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

کراچی (کھوج نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی یا اضافہ ؟ اس حوالے سے آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے تمام اعدادو شمار عوام کے سامنے رکھ دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کمی کے بعد اب 4 لاکھ 39 ہزار 836 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 943 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 77 ہزار 88 روپے کا ہوگیا۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر کم ہوکر 4174 ڈالر فی اونس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button