نمائندہ اقوام متحدہ نے افغانستان کا ایک اور بڑا راز فاش کر دیا

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے نمائندے نے افغانستان کا ایک بڑا راز فاش کر دیا ہے، افغانستان میں کس چیز کا فقدان ہے؟ اس حوالے سے رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP)کے ایڈمنسٹریٹر الیگزینڈر ڈی کرو کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہر 4 میں سے 3 افراد اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے افغانستان کے مشرقی صوبوں اور حالیہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تاکہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے اور یہ دیکھا جا سکے کہ اقوام متحدہ متاثرہ آبادی کی بحالی میں کس طرح مؤثرکردار ادا کر سکتی ہے۔ الیگزینڈر ڈی کرو نے کہا کہ افغانستان میں ایک کے بعد ایک بحران جنم لے رہا ہے، جس کے باعث لاکھوں افراد شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی امداد انسانی جانیں بچاتی ہے، تاہم پائیدار ترقی ہی لوگوں کو دوبارہ اپنے مستقبل کی تعمیر کا موقع فراہم کرتی ہے۔



