انٹرنیشنل

افغان طالبان رجیم اور مقامی کمانڈر جمعہ خان فاتح کے درمیان معدنیات تقسیم پر اختلافات شدت اختیار کر گئے

افغانستان (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان رجیم اور مقامی کمانڈر جمعہ خان فاتح کے درمیان معدنیات تقسیم پر اختلافات شدت اختیار کر گئے جس کے بعد جنگ نے سنگین بحران کی شکل اختیار کرلی ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق افغان طالبان رجیم اور مقامی کمانڈر جمعہ خان فاتح کے درمیان معدنیات تقسیم پر اختلافات شدید ہوگئے، افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان کے منحرف کمانڈر جمعہ خان فاتح کی طالبان کیساتھ لڑائی جاری ہے۔ طالبان امیر ملا ہیبت اللہ مقامی کمانڈر جمعہ خان فاتح کو باغی قرار دے کر فوجی کارروائی کا حکم دے چکے ہیں۔ طالبان اسپیشل فورسز کے قافلے جمعہ فاتح کی گرفتار ی کیلئے بدخشاں کے ضلع شغنان میں موجود ہیں۔

میڈیا کے مطابق صوبے بدخشان میں مسلسل فضائی نگرانی کی جارہی ہے، ڈرون پروازیں اور ہیلی کاپٹر گشت میں مصروف ہیں۔ کمانڈر جمعہ خان کی گرفتاری کیلئے 50 عسکری گاڑیوں پر مشتمل طالبان رجیم کا بھاری دستہ بھی متحرک ہے۔ طالبان کے منحرف کمانڈر جمعہ خان فاتح نے کسی صورت سرینڈر نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کسی بھی حملے کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button