انٹرنیشنل
خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائی، برینٹ کتنے ڈالر میں فروخت ہوا؟

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو جاری ہے جبکہ مارکیٹ میں آج برینٹ خام تیل کتنے ڈالر میں فروخت ہوا؟ تمام اعدادو شمار سامنے آگئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق آج برینٹ خام تیل 71 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل (WTI) 68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔ اس کے علاوہ یو اے ای کا مربن خام تیل بھی 66 ڈالر فی بیرل پر موجود رہا۔ دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں بعض مارکیٹوں میں خریداری جبکہ بعض میں فروخت کا رجحان غالب رہا۔



