190ملین پائونڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) 190ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی اپیلوں پر ملزمان کے وکلا کو دلائل کی حتمی مہلت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے 190 ملین پانڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی اپیلوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی لطیف کھوسہ کی انڈر ٹیکنگ پر کیس ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرلی۔ عدالتی حکمنامے کے مطابق وکیل سردار لطیف کھوسہ کا وکالت بانی پی ٹی آئی اور بشری کی جانب سے ریکارڈ پر موجود ہے۔ سردار لطیف کھوسہ نے واضح انڈرٹیکنگ دی ہے کہ آئندہ سماعت پر مزید کوئی التوا نہیں مانگیں گے، سردار لطیف کھوسہ نے انڈرٹیکنگ دی ہے آئندہ سماعت پر اپیلوں پر دلائل دیں گے، سردار لطیف کھوسہ کی انڈرٹیکنگ کے بعد عدالت کیس ملتوی کر رہی ہے۔ حکمنامے میں کہا گیا کہ عدالت واضح کرتی ہے کہ اس کیس میں اب حتمی مہلت دی جا رہی ہے۔ آئندہ سماعت پر اگر اپیلوں پر دلائل نہیں دیے تو مزید کیس ملتوی نہیں ہوگا، نیب کو سن کر اور دستیاب ریکارڈ دیکھ کر اپیلوں کا فیصلہ کر دیا جائیگا۔



