پاکستان

غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس، رضا ڈار سمیت 4ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع

لاہور(کھوج نیوز) لاہور کی عدالت نے 2 غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں رضا ڈار سمیت 4 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے 2 غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی اور اغوا کے مقدمے میں گرفتار ملزموں رضا ڈار، سکندر خان، حسن رضا اور ساجد علی کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر محمود کی عدالت میں پیش کیا۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ لیپ ٹاپ، اسلحہ اور گاڑی کی برآمدگی کرنا ہے، ملزموں کامزید 9 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ 2ملزموں سکندر اور ساجد کی جانب سے وکیل سلمان شاہد پیش ہوئے، انہوں نے دلائل دیئے کہ ملزم ساجد سکیورٹی گارڈ اور غریب گھرانے سے تعلق رکھتاہے جبکہ سکندر کا ذاتی کاروبارہے، دونوں ملزم مقدمے میں نامزد نہیں، بلکہ انہیں ضمنی بیان کی روشنی میں گرفتار کیا گیا۔ وکیل نے کہا کہ بڑے ملزموں کو بچانے کے لیے غریبوں کو پھنسایا جارہا ہے، مرکزی ملزم باس ہے مگر ابھی تک اسے کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ سماعت کے بعدعدالت نے ملزموں کا مزید 5 دن کے لیے جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button