پاکستان

اختر مینگل کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ، تمام مراعات واپس

اسلام آباد(کھوج نیوز) سردار اختر مینگل کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کے بعد ان سے ملنے والی تمام مراعات واپس لے لی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سردار اخترمینگل نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو 78 لاکھ 92 ہزار روپے کا چیک بھجوادیا۔ سردار اختر مینگل نے 3 ستمبر 2024 کو این اے 256 خضدار سے استعفیٰ دیا تھا، اسپیکرقومی اسمبلی نے استعفیٰ 11فروری 2026کو منظورکرکے اسے 3 ستمبر 2024 سے مؤثر قرار دیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بھی رقم چیک کی صورت میں وصول ہونے کی تصدیق کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button