کھیل

سابق افغان کرکٹر شپور زدران کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کابل (سپورٹس ڈیسک) سابق افغان کرکٹر شپور زدران کی نماز جنازہ کابل میں ادا کردی گئی، کرکٹر شپور زدران کینسرکی بیماری میں مبتلا تھے اور یہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ شپور زدران کی نماز جنازہ میں ،اے سی بی بورڈ ممبر، سابق اور موجودہ افغان کرکٹرز سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کرکٹر شپور زدران کینسرکی بیماری میں مبتلا تھے اور وہ طویل علالت کے بعدچند روز قبل انتقال کرگئے تھے۔ واضح رہے کہ افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق سابق فاسٹ بولر شاپور زدران کا جسدِ خاکی بدھ کے روز بھارت سے کابل پہنچا جہاں وہ انتقال سے قبل زیرِ علاج تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button