پاکستان

پاک بحریہ کی کارروائی، کارگو جہاز سے 20 پاکستانی عملے کے ارکان کو بحفاظت ریسکیو کرلیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاک بحریہ نے بروقت اور مربوط ہنگامی کارروائی کرتے ہوئے اورماڑہ کے مشرق میں ڈوبنے والے کارگو جہاز سے 20 پاکستانی عملے کے ارکان کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر میں موصول ہنگامی اطلاع پر کارروائی کی گئی، پی این ایس حنین اور ضروری فضائی وسائل کو فوری کارروائی کے لیے روانہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کے باعث متاثرہ جہاز میں سوار تمام 20 افراد کو بچایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب آپریشن پاک بحریہ اور میری ٹائم ایجنسی کے انسانی جانوں کے تحفظ کے عزم کا ثبوت ہے، یہ آپریشن ہر وقت سمندری ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل تیاری کا مظہر ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ریسکیو کیے گئے تمام افراد کو ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button