پاکستان

اوورسیز پاکستانیوں نے رواں سال کتنی ترسیلات وطن بھیجیں؟

کراچی (کھوج نیوز) بیرون ملک میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے رواں مالی سال 2025-26 میں کتنی ترسیلات وطن بھیجیں؟ اس حوالے سے تمام اعدادو شمار سامنے آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جون کی ترسیلات مئی میں بھیجے گئے ریکارڈ سوا 4 ارب ڈالر سے 77کروڑ ڈالر کم رہیں تاہم 26-2025 کی ورکرز ترسیلات مالی سال 25-2024 کے مقابلے میں ساڑھے 8 فیصد زائد ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں ورکرز ترسیلات کی ماہانہ اوسط 3 ارب 46کروڑ ڈالر رہیں، سعودی عرب سے پونے 10ارب ڈالر، عرب امارات سے 8 ارب 80 کروڑ ڈالر، برطانیہ سے 6 ارب 32کروڑ ڈالر، یورپی یونین سے 5 ارب 22کروڑ ڈالر، دیگر گلف ممالک سے 3 ارب 93 کروڑ ڈالر اور امریکا سے 3 ارب 62 کروڑ ڈالر کی ورکرز ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button