پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(کھوج نیوز) فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے رابطہ کیا ، دونوں رہنمائوں کے درمیان رابطے میں خطے کی تازہ صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے فیلڈ مارشل سے گفتگو کے دوران امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کے چارٹر اور اسلام آباد میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ کی خلاف ورزی قرار دیا۔ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کسی بھی امریکی جارحیت کیخلاف مضبوطی سے کھڑا رہے گا، اگر امریکی حکام اس معاہدے کی پابندی نہیں کرتے تو یہ واشنگٹن کی جنگی پالیسیوں کا تسلسل ہوگا۔ ایرانی وزیرخارجہ نے خبردار کیا کہ اگر امریکا کی جانب سے مزید فوجی کارروائی کی گئی تو ایران اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button