کھیل
مصری فٹبال ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

مصر (سپورٹس ڈیسک) مصر کی فٹبال ٹیم کا ملک واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا، فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں شرکت کرنے کے بعد مصر کی فٹبال ٹیم اپنے ملک پہنچ گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مصر کی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کا استقبال کرنے کے لئے ائیرپورٹ کے باہر عوام کی بڑی تعداد موجود رہی، کھلاڑیوں کے باہر آتے ہی مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور خوب تصاویر بنوائیں۔ فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے بس میں مختلف علاقوں کا سفر کیا، ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے سڑکوں پر کھڑے شہری بھی کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب دکھائی دیے، مداحوں نے کھلاڑیوں کو دیکھتے ہی محبت کا اظہار کیا۔ شہریوں کی جانب سے فٹبال ٹیم اور مصر کے حق میں نعرے بازی کی گئی، کھلاڑیوں نے بھی ہاتھ ہلا کر شہریوں کے نعروں کا جواب دیا۔



