پاکستان
پاکستان پاور گرڈ کیلئے 376 ملین ڈالر کی منظوری

اسلام آباد(کھوج نیوز) عالمی بینک نے پاکستان کے پاور گرڈ کے لیے 376 ملین ڈالر منظور کرلیے گئے ہیں، یہ فنڈر بجلی کی ترسیل کے نظام کو جدید بنانے کے لیے استعمال ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کے پاور گرڈ کے لیے 376 ملین ڈالر کی منظوری دی ہے اور یہ فنڈر بجلی کی ترسیل کے نظام کو جدید بنانے کے لیے استعمال ہوں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فنڈزکی مدد سے ہوا سے پیدا ہونے والی 640 میگاواٹ بجلی بحال ہوگی جبکہ نئے انفرااسٹرکچر کو شدید سیلاب اور گرمی سے محفوظ بنایا جاسکے گا۔ حکام کا بتانا ہے کہ منصوبے سے بجلی کی مقامی بندش کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔



