پاکستان
پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان شہریوں کی فوری گرفتاری کا حکم

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی حکومت نے پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان شہریوں کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کر تے ہوئے متعلقہ محکموں کو کارروائی تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 10 جولائی کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد افغان کی ڈی پورٹیشن میں مزید تیزی لانے کافیصلہ کیا ہے اور بغیر کارآمد ویزے کے مقیم کسی بھی افغان شہری کو فوری گرفتار کیا جائے گا جبکہ روزانہ کی بنیاد پر سے وفاقی وزارت داخلہ کورپورٹ بھیجی جائے گی۔ رپورٹ میں بغیرویزے کے پکڑے گئے افغان شہریوں کی تعداد جمع کی جائے گی جبکہ رپورٹ میں کی گئی کارروائی اور ان کی موجودہ حیثیت شامل ہوگی۔



