سابق اراکین پارلیمنٹ اور اس کی فیملی پر نوازشات کی بارش کا بل منظور

اسلام آباد(کھوج نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سابق اراکین پارلیمنٹ اور اس کی فیملی پر نوازشات کی بارش کا بل منظور کرلیا ہے، یہ بل کس نے پیش کیا؟ تفصیل آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں سینیٹر عبدالقادرکی جانب سے”دی ممبرزآف پارلیمنٹ (سیلریزاینڈ الاؤنسز) ترمیمی ایکٹ2026 پیش کیا گیا جوکمیٹی نے منظور کرلیا۔ ترمیمی ایکٹ کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق اراکینِ پارلیمنٹ کومفت آفیشل (بلیو) پاسپورٹ کا حقداربنایاجائیگا۔ بل کے متن کے مطابق سابق ارکان پارلیمنٹ کے شریکِ حیات مفت بلیو پاسپورٹ حاصل کرسکیں گے جبکہ 28سال سے کم عمرکے زیرکفالت بچے بھی مفت بلیو پاسپورٹ حاصل کرسکیں گے۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹریز اور ان کی فیملیز کو یہ سہولت پہلے سے حاصل ہے اور سابق اراکینِ پارلیمنٹ کو بھی ریٹائرڈ وفاقی سیکریٹریز کے مساوی لایاجائے۔



