انٹرنیشنل
سپین کے جنگلات میں آگ، 12افراد ہلاک، متعدد زخمی

سپین (مانیٹرنگ ڈیسک) سپین کے جنوبی علاقے کے جنگلات میں آگ لگنے سے 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد کے زخمیوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جنوبی اسپین کے علاقے لوس گالاردوس قصبے شروع ہونے والی جنگلاتی آگ سے 12 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 23 زخمی بھی ہوئے۔ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے سینکڑوں فائرفائٹرز، فوجی اہلکار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ اسپینش حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک ہسپانوی شہری شامل ہے جبکہ دیگر بظاہر غیر ملکی شہری ہیں جنہوں نے محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی حکام کی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔



