پاکستان

بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کا سیاسی مطالبوں سے کوئی تعلق نہیں: رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کا سیاسی مطالبوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بلوچستان میں بڑی تعداد میں دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں فوج، ایف سی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کردیا ہے، بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کا سیاسی مطالبوں سے کوئی تعلق نہیں، ڈیم کی حفاظت کے لیے قائم پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، دہشتگردوں نے یہ حملہ علاقے کو اندھیرے میں دھکیلنے اورپانی تنصیبات کے خلاف کیا تھا۔ ان کا کہنا تھاکہ اس دہشت گردی کا بلوچستان کے مسائل یا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button