پاکستان
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان (کھوج نیوز) بلوچستان کے علاقے شعبان میں پاک فوج، ایف سی اور پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن جاری ہے اس آپریشن کے دوران 9دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے، دہشتگردوں کو ہوائی و زمینی ایکشنز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق شعبان میں آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 52 ہوگئی ہے جب کہ 5 جولائی سے اب تک مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر88 خارجی مارے جاچکے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا ۔



