سوشل ایشوز

محکمہ پولیس کرپشن کا گڑھ، ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبلوں کا شہریوں سے بدتمیزی کرنا اور پیسے بٹورنا معمول بن گیا

لاہور(ایم آر ایس سے) محکمہ پولیس کرپشن کا گڑھ بن گیا، گشت پر مامور کانسٹیبلوں کا شریف شہریوں کو روکنا ان سے بدتمیزی کرنا اور پیسے بٹورنا معمول بن گیا جبکہ محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران نے چپ سادھ لی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اور جرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے بنایا گیا محکمہ پولیس کرپشن کا گڑھ بن گیا ہے، تھانہ باٹا پور کی حدود میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ہے جبکہ گشت پر مامور کانسٹیبل جرائم روکنے اور منشیات فروشوں کو پکڑنے کی بجائے دن دیہاڑے جگہ جگہ ناکے لگا کر شریف شہریوں کو بلاوجہ روکنا ان سے بدتمیزی کرنا اور پیسے بٹورنا ان کا معمول بن چکا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تھانہ باٹا پور کے علاقے میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ہے جبکہ تھانہ کے اہلکار ان منشیات فروشوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں ، ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے دیہاڑیاں لگانے کا انوکھا طریقہ اپنا رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ باٹا پور کے پولیس اہلکار ٹولیوں کی صورت میں نکلتے ہیں اور منشیات فروشوں کو پکڑنے کی بجائے جگہ جگہ ناکے لگا کر شریف شہریوںکو روک کر ان سے ناصرف سرعام پیسے مانگتے ہیں بلکہ پیسے نا دینے والے افراد کو ڈرانا دھمکانہ ان کامعمول بنا ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button